جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے رابطے کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ فاشسٹ حکومت جب سے آئی ہے، سیاست پر پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں تو مشتعل ہو کر مار پیٹ پر اتر آتے ہیں، پی ڈی ایم تحریک میں سینیٹ انتخاب، ماہ رمضان اور گرمی کی وجہ سے وقفہ آیا۔
مولاناعبد الغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم 4 جولائی سے سوات،کراچی اور پھر ڈویژن سطح پرجلسے کرے گی، جہانگیر ترین سے رابطہ کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔