• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا وفاق نے پانی بند کر دیا ہے، قائم علی شاہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کو70 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے سندھ کا وفاق نے پانی بند کر دیا ہے۔

قائم علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے، وفاق تدارک نہیں کررہا، سندھ کا پانی روکنا ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ارسا کا استعمال کرکے سندھ میں حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو وفاق مختلف شعبوں میں نظر انداز کر رہا ہے۔

تازہ ترین