• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی وارداتیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں شہری ایک کار، 5موٹر سائیکلوں، نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ، زیورات و دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ محمد حنیف نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے مجھ سے موٹر سائیکل اے ڈبلیو ایل 633 چھین لیا، ارشد نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ مسلح شخص نے میری بیٹیوں سے دس ہزار روپے چھین لیے۔ محمد عثمان نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ دو افراد نے موبائل فون مالیتی دو لاکھ 20ہزار روپے چوری کر لیا، نوید مسیح نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ تین افرادنے مجھ سے دو کیمرے، موبائل اور نقدی کل مالیتی پانچ لاکھ روپے چھین لیے، عامر سعید نے نون پولیس کو بتایا کہ دو افراد نے مجھ سے موبائل چھین لیا، فواد احمد نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے کار ایم این اے 5436 دفتر کے باہر سے چوری کر لی، محمد نوید نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرا موٹر سائیکل اے وائے کیو 280 گلی سے چوری کر لیا۔ محمد اسحاق نے آئی نائن پولیس کو بتایاکہ نامعلوم افراد نے میرا موٹر سائیکل اے وی آر 101 چوری کر لیا، غلام مصطفیٰ نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افرادنے میرا موٹر سائیکل آر آئی ایل 1560 گلی سے چوری کر لیا، احسن صدیق نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ سعید انور نے میرا موٹر سائیکل ایل اے ڈبلیو 2039 اور نقدی کل مالیتی دو لاکھ روپے چوری کر لی ۔ اسرار علی نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری دکان سے8 موٹرز، کیبلز، دو لیپ ٹاپ وغیرہ کل مالیتی چار لاکھ 30ہزار روپے چوری کر لیے، محمد رضوان نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے گھر سے موبائل فون ، نقدی کل مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کر لی، عدنان بشارت نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ ندیم مسیح نے دو موبائل چوری کر لیے، سنان احمد نےگولڑہ پولیس کو بتایا کہ خالد و دیگر ایک شخص نے میرے گھر سے پسٹل 9ایم ایم اور تین موبائل کل مالیتی ایک لاکھ 50ہزار روپے چوری کر لیے ۔ آبپار ہ پولیس نے محمد سہیل کی رپورٹ پر شیخ عرفان کے خلاف 10 لاکھ روپے ،کوہسار پولیس نے عظمت کی رپورٹ پر نذیر احمد کے خلاف 8 لاکھ روپے ،خالد محمود کی رپورٹ پر اسد رفیق کے خلاف 11 لاکھ 30 ہزار روپے ،رمنا پولیس نے شیروز احمد کی رپورٹ پر راجہ فاروق کے خلاف 2 لاکھ 25 ہزار روپے،حبیب اللہ کی رپورٹ پر محمد آصف کے خلاف 5 لاکھ روپے اور محمد الماس کی رپور ٹ پر محمد سلیمان کے خلاف ایک کروڑ 32 لاکھ 14 ہزار روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین