پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان ہے۔
100 انڈیکس 2 ہزار 685 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 8 ہزار 960 پر آ گیا۔
آج بازارِ حصص کے پہلے سیشن کے دوران 100 انڈیکس 2 ہزار 242 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
پہلے کاروباری سیشن میں 37 کروڑ شیئرز کے سودے 18.6 ارب روپے میں ہوئے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک کے تبادلہ بازار میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 42 پیسے کا ہو گیا۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا تھا۔
انٹربینک تبادلہ کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا ہے۔