• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سونے کی مجموعی درآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان میں سونے کی مجموعی درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ادارۂ شماریات کے مطابق نومبر میں کسی بھی ماہ سے زیادہ 68 کلو سونا ملک میں درآمد کیا گیا، اکتوبر کے مقابلے نومبر میں سونے کی درآمدات میں 179.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نومبر میں سونے کی درآمدات میں سالانہ 55.76 فیصد اضافہ ہوا، اس ماہ سونے کا درآمدی بل 60 لاکھ 73 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں 24 کلو، ستمبر میں 55 اور اگست میں 22 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا۔

جولائی میں 28 کلو، فروری میں 23 کلو، جنوری میں 19 کلو سونا درآمد کیا گیا۔

رواں سال مارچ، اپریل، مئی اور جون میں سونا درآمد نہیں کیا گیا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید