• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مجموعی کورونا اموات 21 ہزار سے متجاوز


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 28 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 92 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 889 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 93 فیصد ہو گئی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 22 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 53 ہزار 99 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 630 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 52 ہزار 574 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 51ہزار 523 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 33 لاکھ 76 ہزار 920 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 4ہزار 862 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 79 لاکھ 53 ہزار 574 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 989 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 132 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 488 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 73 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 450 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 113 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 446کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 763 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 370مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 285 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 344 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 549 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 608 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


تازہ ترین