• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں خربوزوں کی جوڑی 27 لاکھ ین (تقریباً 39 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو گئے۔

کورونا وبا سے قبل تک سال کی پہلی فصل کے سب سے پہلے خربوزوں کی نیلامی ریکارڈ 50 لاکھ ین (تقریباً 71 لاکھ پاکستانی روپے) میں بھی ہوچکی ہے لیکن پچھلے سال عالمی کورونا وبا کی وجہ سے خربوزے صرف ایک لاکھ 20 ہزار ین (تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں ہی نیلام ہوسکے۔

یہی وجہ ہے کہ اس سال خربوزوں کی جوڑی 27 لاکھ ین میں نیلام ہونے پر جاپانی کاشتکار بہت خوش ہیں اور اسے ملک میں معاشی بحالی کی ایک علامت قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین