• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز


حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی 20 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے میڈیکل الاؤنس پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ کارپوریٹ ایگری کلچرل انکم کے منافع پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جبکہ سبسڈیز کی آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل سیکیورٹی اداروں کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سمیت مضاربہ آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

بجٹ میں ایل این جی ٹرمینلز اور آپریٹرز کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

تازہ ترین