نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سے بیرون ملک آنے جانے والوں کیلئے اہم فیصلہ کرلیا، این سی او سی نے جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرپائیں گے، جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا۔
ذرائع کے مطابق جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے آن لائن سسٹم سے ہوگا۔
بتایا جارہا ہے کہ وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہوگی۔