• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر این سی او سی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والےمسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

این سی او سی نے وزارت خارجہ، داخلہ، سول ایوی ایشن سمیت تمام صوبائی چیف سیکرٹریزکو مراسلہ ارسال کردیا۔

ایڈوائزری کے مطابق پاکستان آنے والی ایئر ٹریفک 80 فیصد تک کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے20 مئی تک نافذ رہیں گی، 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ، پاکستان آنے والے مسافروں کو 72گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہوگا۔

 مسافروں کی پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، این ڈی ایم اےتمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرپی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی بنانےکی پابند ہوگی،مسافر ٹیسٹ پازیٹو ہونے پر دس دن قرنطینہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

مثبٹ رپورٹ پر مسافر کوضلعی انتظامیہ کےزیر انتظام قرنطینہ بھیجا جائے گا، بیرون ملک سےآنےوالےتمام مسافروں کی فاسٹ ٹریک ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار، بیرون ملک سےملک بدرکئےگئےپاکستانی فاسٹ ٹریک ایپ کی رجسٹریشن سےمستثنی ہوں گے۔

این سی او سی نے سول ایوی ایشن، پی آئی اے کو ریوائزڈ ایئر ٹریفک پلان بنانےکی ہدایت کی اور تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر محکمہ صحت عملہ کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنائے جانے کی بھی ہدایت کی۔

ایڈوائزری کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن،ایئرپورٹ مینجمنٹ مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئےمحکمہ صحت کوسہولتیں فراہم کریں گے۔

تازہ ترین