• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد کا لیڈی ولنگڈن اسپتال کی صلاحیت بڑھانےکا حکم

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لیڈی ولنگڈن اسپتال کی صلاحیت بڑھانے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے لیڈی ولنگڈن اسپتال کادورہ کیا اور کارکردگی کاجائزہ لیا، وزیرصحت نے ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز، مریضوں کیلئے دیگر سہولیات کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ لیڈی ولنگڈن اسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھا رہے ہیں، فیکلٹی ممبران کی سفارشات پر غور کیا گیا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ لیڈی ولنگڈن اسپتال میں ٹیچنگ، ٹریننگ شعبہ جات میں بہتری لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈی ولنگڈن اسپتال کی مکمل ری ویمپنگ کی جائے گی۔

تازہ ترین