• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز، ٹیموں کی تیاریاں شروع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے ابوظبی پہنچنے والی ٹیموں نے 9 جون سے شروع ہونیوالے ایکشن کی تیاریاں شروع کردیں، تمام چھ ٹیمیں پریکٹس کے لیے میدان میں اتر آئیں۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ابتدائی چارٹرڈ فلائٹس سے ابوظبی پہنچنے والے افراد کا قرنطینہ مکمل ہوچکا جس کے بعد وہ پریکٹس کیلئے میدان میں آگئے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں پشاور زلمی، ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شام کے سیشن میں پریکٹس کی۔

ان چاروں ٹیموں کا پریکٹس سیشن ڈھائی گھنٹے جاری رہا۔

رات کے سیشن میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن شیڈول تھا، جنھوں نے رات کے سیشن میں پریکٹس کی۔

تازہ ترین