ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ حادثات کی تصویر کشی یا ویڈیو گرافی پر ایک ہزار درہم کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔
ابوظبی پولیس نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ حادثات کی تصاویر بنانے اور سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے اجتناب کریں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثات میں لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور حادثات کے قریب مجمع نہ لگائیں جبکہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بھی نہ بنیں۔