• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو ہٹانے کیلئے ہم گول کرنے ڈی میں پہنچ گئے تھے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم بنائی، حکومت ہٹانے کیلئے ہم گول کرنے ڈی میں پہنچ گئےتھے، گول کرنے والے تھے پیپلز پارٹی نے ٹائم آؤٹ لے لیا، 6 ماہ کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

 جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد پیپلز پارٹی کے ساتھ جنگ لڑنا نہیں، ہمارا ہدف یہ حکومت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ زرداری صاحب اور پیپلز پارٹی کو کیا مراعات مل رہی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوازشریف کی صحت پر پی ٹی آئی کے بے رحمانہ تبصروں کی مذمت کرتی تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ تین سالوں میں مسلم لیگ ن نے کڑا احتساب دیکھا ہے، ن لیگ کی فرنٹ لائن کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلی ہے۔

تازہ ترین