• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے، یہ ترقی عوامی مسائل کے موثر حل کا تقاضا کرتی ہے۔

 ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے  عوام کی ترقیاتی ضروریات پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کےمسائل حل کرنے کیلئے مستقبل میں بھی کردار ادا کرتی رہے گی۔

عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ کی تیاری میں کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتیں سندھ بالخصوص کراچی کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار اداکریں گی۔

تازہ ترین