• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا گلہ ن لیگ سے نہیں عدالتی نظام سے تھا، سعید غنی کی وضاحت

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا گلہ مسلم لیگ (ن) سے نہیں عدالتی نظام سے تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں سعید غنی، وفاقی وزیر شبلی فراز اور رانا ثنا اللّٰہ نے شرکت کی۔

رانا ثنا اللّٰہ کی پی پی چیئرمین  سے متعلق گفتگو پر جواب دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو کا گلہ مسلم لیگ ن سے نہیں عدالتی نظام سے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح شہباز شریف کو عدالت نے علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی ایسا ہمارے ساتھ نہیں ہوا۔

اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس صوبہ سندھ میں اختیار ہے وہ کیوں اقتدار قربان کریں گے؟

پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پنجاب میں نمبرز پورے ہوں گے تو عثمان بزدار کیخلاف عدم اعتماد کریں گے۔

اس پر سعید غنی نے جواباً کہا کہ پنجاب میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ن لیگ ہے، یہ نہیں چاہیں گے تو کچھ نہیں ہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پی ڈی ایم اجلاس میں کہا جاتا تھا کہ حکومت کو گرادو۔

تازہ ترین