• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات کے3 ماہ بعد بھی کمیٹی نظام بحال نہیں ہوا

اسلام آباد (طارق بٹ) سینیٹ انتخابات کے 3 ماہ بعد بھی کمیٹی نظام بحال نہیں ہوا ہے۔ قائمہ کمیٹیاں تشکیل کے مراحل میں ہیں، جب کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی ہونا باقی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سینیٹ انتخابات کے تین ماہ بعد بھی سینیٹ کا کمیٹی نظام اب بھی واپس ٹریک پر نہیں آیا ہے۔ قائمہ کمیٹیاں اب بھی تشکیل کے مراحل میں ہیں، جب کہ چیئرمین کا انتخاب بھی ہونا ہے۔ کمیٹی نظام کے افعال کی غیرموجودگی میں قانون سازی کا عمل رک گیا ہے کیوں کہ ایوان کا کوئی بھی پینل قانون سازی نہیں کرپارہا۔ سینیٹ میں کوئی بھی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی قبول کیا جاتا ہے۔ بصورت دیگر سینیٹ کے پاس اس سے پہلے کوئی قانون سازی کا ایجنڈا نہیں ہوتا۔

تازہ ترین