• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکر مافیا کے سربراہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود بل کی منظوری جمہوری اقدار کے منافی ہے، آج سندھ اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود بل کی منظوری جمہوری اقدار کے منافی ہے ، ٹینکر مافیا کے سربراہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ ہیں، کراچی کا پانی بک رہا ہے، چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں، پبلک سروس کمیشن سندھ دشمن ادارہ ہے، پبلک سروس کمیشن سے متعلق فیصلے پر کراچی میں مٹھائیاں بانٹی گئیں، سندھ پبلک سروس کمیشن سے متعلق عدالتی فیصلے پر ہم بھی اپیل میں جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ،خرم شیرزمان اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے جمعہ کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکیا۔

تازہ ترین