• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا فضائی میزبانوں کے وزن اور قد کے جائزے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی ) پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے وزن اور قد کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کریو کو صبح9بجے سے شام 5بجے تک فلائٹ سروسزآفس راولپنڈی رپورٹ کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے وزن اور قد کے جائزہ کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے اسلام آباد میں فضائی میزبانوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عملے کے جامع ڈیٹابیس اور گرومنگ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کریو کو صبح9بجے سے شام 5بجے تک فلائٹ سروسزآفس راولپنڈی رپورٹ کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین