لندن(پی اے ) ایک برطانوی شہری نے یورو ملین جیک پاٹ میں111ملین پونڈجیت لئے،اس طرح وہ ملک کی9ویں سب سے بڑی لاٹری جیتنے والوں میں شامل ہوگیاہے ،نیشنل لا ٹری آپریٹر کیملوٹ نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ اپنے ٹکٹ چیک کرلیں کہ انھوں نے کوئی انعام تو نہیں جیتا اس لاٹری کی پوری انعامی رقم 111,540,000 پونڈ ہے،لاٹری کا نکلنے والا نمبر 07, 20,36,40,46اور لکی اسٹار نمبر02اور04تھے،اس سال یورو ملین جیک پاٹ جیتنے والا یہ چوتھا برطانوی شہری ہےاس سے قبل ایک جیک پاٹ نیو ایئر پر 2اپریل میں نکلے تھے ،اپریل میں نکلنے والا جیک پاٹ 122ملین پونڈ کاتھاجو کہ اب تک کا پانچواں سب سے بڑا انعام ہے اکتوبر 2019میں122ملین پونڈ کاانعام جیتنے والے خوش نصیب نے اپنا نام ظاہر نہیں کیاتھا،2011 میں دوسرا سب سے بڑا انعام نارتھ آئرشائر کے رہائشی کولن اور کرس ویئر کو ملاتھا اس کے بعد والے سال میں سفولک سے تعلق رکھنے ایڈریان اور گیلیان بے فورڈ نے 148 ملین پونڈ کا انعام حاصل کیاتھا۔ یورو ملینز کے ٹکٹ برطانیہ، فرانس،اسپین ،آسٹریا ،بلجیم ،لگژمبرگ ،آئرس ری پبلک ،پرتگال اور سوئٹزرلینڈ سمیت 9 ملکوں میں فروخت کئے جاتے ہیں اور ان تمام ممالک کے عوام یہ انعام جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔