• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے نہ آنے پر اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہینگے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی—فائل فوٹو
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی—فائل فوٹو

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے، ہم بھارت کے تحفظات دور کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سب اچھے کی اُمید ہے،چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمارا رابطہ صرف آئی سی سی سے ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے، آئی سی سی جلد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرے گا، ہم بھی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید 3 ماہ کے لیے ہیں، وقتی طور پر ہیں، وہ صرف وائٹ بال کے عارضی کوچ ہیں، کوچ کا پراسیس جلد شروع کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹڈیم میں ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا، ہمیں اپنا کام مکمل کرنا ہے اس لیے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وہاب ریاض مسلسل کام کر رہے ہیں کسی کو ہٹایا نہیں تھا، محمد یوسف کو بھی کہیں جانے نہیں دے رہے، میں کرکٹرز کو اکٹھا کر رہا ہوں، جانے کیسے دوں گا، عبدالرزاق بھی میرے لیے بہت اہم ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹور منسوخ نہیں ہوا ابھی ری شیڈول ہوا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید