• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن کی مقتول جنرل سیکریٹری جماعتِ اسلامی باجوڑ صوفی حمید کے لواحقین سے تعزیت

حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ایک روزہ دورے پر باجوڑ پہنچ گئے۔

انہوں نے جماعتِ اسلامی کے رہنما صوفی حمید کے لواحقین سے ان کے گھر پر اظہارِ تعزیت کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ صوفی حمید جماعتِ اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں قیامِ امن پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کریں۔

واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکریٹری صوفی حمید کو چند روز قبل قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید