• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: علاج کیلئے اسپتال آیا بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کے چلڈرن اسپتال پارک کے مین ہول میں ساڑھے 3 سال کا بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بچے کی والدہ نے کہا ہے کہ 16 نومبر کو علاج کے لیے چلڈرن اسپتال آئے تھے، ڈھائی گھنٹے بعد اسی پارک میں کھلے مین ہول سے میرے بیٹے کی لاش نکلی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم ایس اور دیگر عملہ صرف ٹال مٹول کرتا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ اپنی لاپروائی اور غلطی ماننے کی بجائے مجھے ہی قصور وار ٹھہراتے رہے۔

قومی خبریں سے مزید