سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ بارڈر ٹریڈز کی بندش سے معاشی بد حالی، بھوک و افلاس میں اضافہ ہو گا۔
صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں سرحد پر رہائش پزیر لوگوں کا واحد ذریعہ معاش بارڈرز ٹریڈ ہے، بارڈر ٹریڈز کی بندش کے بجائے ریگولیشن کا جدید نظام متعارف کروانا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کی بندش سے بالخصوص بلوچستان میں شدید معاشی بد حالی اور مایوسی پھیلے گی۔
سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت سخت معاشی حالات میں مزید بے روزگاری اور غربت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی۔