امریکا میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز طیارے کی کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی، پائلٹ کے کیبن پر مکوں کی بارش کر دی۔
مذکورہ شخص نے اڑان بھرتے طیارے میں چیخ و پکار کی، طیارہ روکنے کا مطالبہ کیا، فضائی عملے اور ایک مسافر نے مشتعل شخص کو قابو کیا۔
لاس اینجلس سے نیش ویل جانے والی پرواز کو نیو میکسیکو میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی اور مشتعل شخص کو طیارے سے اتار کر گرفتار کر لیا گیا۔
دیگر مسافروں نے بتایا کہ اس شخص نے بلا اشتعال چلانا شروع کیا تھا، گرفتار کیئے گئے مذکورہ مسافر سے تفتیش کی جا رہی ہے۔