سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا کو بھارتی طیارے کی طرح گرا دیا۔
فیصل واؤڈا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی بدولت پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور انڈین چینلز پاکستان میں بلاک کر دیے۔
فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس اور ٹاپ ٹی وی چینلز پاکستان میں بلاک کردیے گئے، پاکستان نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز ملک میں نہ ہونے کے باوجود ایسا کیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا، مزید بھارتی چینلز بھی بلاک کریں گے، پاکستان سود سمیت وصولی کرے گا۔