• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ نے بیٹی کی سالگرہ سے تصویریں شیئر کر دیں

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصویریں شیئر کردیں۔ 

یو اے ای کی شہزادی  شیخہ مہرہ المکتوم کی بیٹی مہرہ ایک سال کی ہوگئی ہیں۔ شہزادی نے بیٹی کی سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔


ان تصاویر میں شہزادی شیخہ مہرہ، ان کی والدہ کو بیٹی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنا ’فرشتہ‘ قرار دیا ہے۔

اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کے یہاں گزشتہ سال یکم مئی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم ہوئی تھی۔

شیخہ مہرہ المکتوم نے گزشتہ سال 16 جولائی کو سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔

شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے خود کو شیخ مَانع المکتوم کی سابقہ اہلیہ قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید