• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

خیبر پختون خوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔ پشاور سے کوآرڈی نیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 62 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 کوآرڈی نیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹر نے مزید کہا کہ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین