• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے لندن میں پولو میچ دیکھا

لندن (سعید نیازی) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن میں گارڈز پولو کلب میں پولو میچ دیکھا جس میں ان کے نواسے جنید صفدر نے کیمبریج یونیورسٹی کی جانب سے حصہ لیا۔

میاں محمد نوازشریف کو تصاویر میں فیملی کے دیگر افرادکےساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ اپنے پوتے زید حسین کے ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ دوسری تصویر جو کہ علی ڈار نے پوسٹ کی ہے ان کے ساتھ بیٹھے ہیں

پولو میچ کا اختتام آکسفورڈ یونیورسٹی نے جیت لیا، جنید کے گھوڑے کو بہترین پونی کا اعزاز دیا گیا،جنید صفدر کیمبریج یونیورسٹی کے سینیئر ساتھیوں کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔

یہ کہا جاتا ہے کہ جنید صفدر دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ میچ کھیلا اس سے پہلے جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اسکول کے زمانے میں کھیلا تھا۔

تازہ ترین