• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: مختلف شہروں سے دہشتگردی کے الزام میں 5 افراد گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانیہ کے مختلف شہروں سے دہشت گردی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار  کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان افراد پر ایک مخصوص جگہ کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

یہ کارروائی ہفتے کو انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں ایک منظم اور پیشگی آپریشن کے تحت کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 4 ایرانی شہری شامل ہیں جبکہ پانچویں مشتبہ شخص کی قومیت اور عمر کی تصدیق جاری ہے، تمام مشتبہ افراد کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ فی الوقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

یہ گرفتاریاں سوِنڈن، اسٹاکپورٹ، روچڈیل اور مغربی لندن کے علاقوں میں کی گئیں جبکہ پانچویں شخص کو مانچسٹر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید