• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان کا ناقابلِ یقین اشتراک


عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان کے ناقابلِ یقین اشتراک نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا۔

عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان اب ایک شاندار ڈیجیٹل اشتراک میں ایک ہی گیت کا حصہ بن گئے ہیں۔

یہ حیرت انگیز کارنامہ بلاک بسٹر ہدایتکار بلال لاشاری کی پروڈکشن میں ممکن ہوا ہے، جہاں عاطف اسلم نے نصرت صاحب کی مشہور زمانہ قوالی "سانوں اک پل چین نہ آوے" کا نا صرف کور گایا بلکہ اصل گیت میں نصرت فتح علی خان کی آواز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نصرت فتح علی خان کے انتقال کو 25 سال سے زائد گزر چکے ہیں، مگر ان کی آواز آج بھی زندہ ہے، عاطف اسلم نے اس گیت میں اپنے مخصوص انداز میں درد اور جذبے کا رنگ بھر دیا ہے، جبکہ گانے میں نصرت صاحب کی اصل آواز کی شمولیت نے سننے والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں بلال لاشاری نے جو وائس ایفیکٹس استعمال کیے ہیں وہ کسی ہالی ووڈ پروجیکٹ سے کم نہیں۔

سوشل میڈیا پر اس گانے نے دھوم مچا دی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ میرا خواب تھا کہ نصرت صاحب کو عاطف کے ساتھ سنوں، اور آج وہ پورا ہو گیا، بلال لاشاری نے ویژولز کے ساتھ جادو کر دیا۔

عاطف اسلم ہمیشہ سے لیجنڈری فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے آئے ہیں، مگر اس بار انہوں نے جو جادو جگایا ہے، وہ پاکستانی موسیقی کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید