کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو اربوں روپے کے فنڈز دینا عوام دشمنی ہے، بھارت میں مہنگائی 4فیصد، پاکستان میں 10 فیصد کیوں، تین ماہ میں مرغی 110 فیصد مہنگی ہوگئی ، عمران خان کی حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم کی خودداری کو دائوپر لگادیاہے۔