اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں‘اس سال سمندر پار پاکستانیوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر پاکستان کی کل برآمدات سے زیادہ ہوں گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہےکہ نون لیگ کی اکثر قیادت، کاروبار اور اولاد سمندر پار ہے۔ پھر بھی نون لیگ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق دینے کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کر چکی ہے۔