• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا مثبت کی شرح میں کمی آنےلگی، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 02 فی صد رہی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 490 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 1 ہزار 820 مریض شفایاب ہو گئے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 323 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 630 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 47 ہزار 376 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 205 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 64 ہزار 931 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار285 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 35 لاکھ 72 ہزار 880 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 82 لاکھ 63 ہزار 763 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 498 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 314 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 828 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 136 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 558ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 158 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 766 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 765 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 819مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 289 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 519مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 554 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین