• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کھل گئے


کراچی اور اسلام آباد میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے اور آج سے باقائدہ کلاسز کا آغاز ہوگیا۔

سندھ حکومت کے اعلان کے بعد آج سے کراچی سمیت صوبے کے دوسرے شہروں میں نویں سےاوپر تک کی جماعتوں کے لیے تعلیمی ادارےکھل گئے ہیں اور طلبہ کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسکول میں ایس او پیز کے تحت طلبہ نے ماسک پہن کر رکھے ہیں ، ان کی آمد کے موقع پر درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے اور جراثیم کش اسپرے کے واک تھرو گیٹ سے گزارا جارہا ہے۔

دوسری جانب شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی پہلی سے بارہویں تک کی کلاسز کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، سرکاری اسکول اور کالج کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہیں۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق 50 فیصد حاضری اورسخت ایس او پیز کے ساتھ طلباء اسکول آئیں گے۔

تازہ ترین