• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کورونا وبا میں کمی کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے ہی دن حادثہ


لاہور میں کورونا وبا میں کمی کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے ہی دن ایک نجی اسکول میں پیش آئے حادثے نے 7 سالہ بچی کی جان لےلی، واقعے میں 3 طالبات زخمی بھی ہوئیں، جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔

لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن  میں  ایک نجی اسکول میں دھوپ سے بچاؤ کیلئے ڈالی گئی سبز ترپال خستہ حال دیوار کی اینٹوں سمیت طالبات پر آ گری۔

اینٹیں لگنے سے ایشل، نور فاطمہ ، اقراء اور تعظیم نامی طالبات زخمی ہو گئیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں 7 سالہ ایشال سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے دم توڑ گئی۔

اطلاع ملتے ہی والدین اسکول پہنچ گئے جو اپنی بچیوں کی خیریت کےحوالے سے بہت پریشان دکھائی دیئے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اسکول انتظامیہ واقعے کو حادثہ قرار دیتی رہی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست ملی تو ضرور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین