• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین حادثہ: وہاڑی کے حضور خان نے بیوی، بچے اور سسر کو کھودیا

ٹرین حادثے میں وہاڑی کے رہائشی حضور خان کی بیوی، بیٹی اور سسر جان کی بازی ہار گئے۔

حضور خان نے گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کی اور حادثے میں اپنی زندگی سے جڑی قیمتی جانوں کے رخصت ہونے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

حضور خان نے بتایا کہ ان کی 12سال کی بیٹی رحیم یار خان کے اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ حادثے کے بعد 5 سال کا بیٹا سبحان تاحال لاپتہ ہے۔

حضور خان نے بتایا کہ میری بیوی اور بچے سسر کے ساتھ کراچی سے خانیوال جارہے تھے۔

حضور خان کے پاس اپنے بیوی بچوں کی ٹرین میں روانگی سے قبل کی ویڈیو بھی موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید