• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف انجینئر ریلوے نے 4 جون کے مراسلے میں حادثے کا خدشہ ظاہر کیا تھا


چیف انجینئر ریلوے ہیڈ کوارٹر کا 4 جون کو لکھا گیا مراسلہ سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے حادثے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر کے چیف انجینئر نے مراسلے کے ذریعے ڈی ایس ریلوے سکھر کے ہیڈ کوارٹر کو لکھے گئے لیٹر کا جواب دیا۔

چیف انجینئر ہیڈکوارٹر نے جوابی مراسلے میں ڈی ایس ریلوے سکھر کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو مرمت کےلیے تمام وسائل فراہم کردیے گئے ہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر نے مزید کہا کہ منظور شدہ بجٹ سے زیادہ مشینیں، رقم اور سامان مہیا کردیا گیا ہے، آپ کو ایم ایل ون کیمیکل ٹریٹمنٹ اور اسکیننگ مشینیں بھی بھیج دی گئی ہیں۔

ڈی ایس ریلوے سکھر کو بھیجے گئے مراسلے میں چیف انجینئر نے یہ بھی کہا کہ آپ کو مطلوبہ رقم، تیل، پٹریاں، سیمنٹ و لکڑیاں بھی بھیج دی گئی ہیں۔

مراسلے میں استفسار کیا گیا کہ آپ نے تمام وسائل ملنے کے باوجود اب تک مرمت کا کام شروع کیوں نہیں کیا؟

چیف انجینئر کا کہنا تھاکہ ڈی ایس کو ریلوے ٹریک کی بحالی اور مرمت پر توجہ دینی ہوتی ہے، آپ کی اس نااہلی سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔

اپنے مراسلے میں ریلوے ہیڈ کوارٹر کے چیف انجینئر نے کہا کہ پورے ملک کے ڈویژنوں سے زیادہ بجٹ آپ کو دیا گیا ہے، آپ ہیڈ کوارٹرز کو مرمتی کام سے متعلق آگاہ کیوں نہیں کر رہے؟

تازہ ترین