• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں آج کورونا سے 6 افراد کا انتقال، 223 نئے مریضوں کی تشخیص، محکمہ صحت

خیبرپختونخوا میں 24  گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 6 افراد انتقال کرگئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 164 ہوگئی۔ 

محکمہ صحت نے بتایا کہ  صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 223 افراد متاثر ہوئے۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 781ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ207 مریض صحت یاب ہوئے۔ 

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 242 ہوگئی ہے۔

ادھر پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 1شخص جاں بحق ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2046 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ شہر میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 افراد متاثرن ہوئے۔

تازہ ترین