کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے بچنا ہوگا، عمران خان کے معاشی ترقی کے بڑے بڑے دعوے زمین بوس ہوچکے، حکومت نے چند سرمایہ دار دوستوں کیلئے معاشی پالیسیاں بنائیں،عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔پیرکوبلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئےشدیدتنقید کانشانہ بنایااور کہاکہ90 روز میں تبدیلی کا وعدہ کرنے والے عمران خان کا اب اگلی حکومت بنا کر ملکی مسائل حل کرنے کا اعلان قوم کے ساتھ ایک مذاق ہے۔