• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اب اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اور لیڈر شپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ کی راہ میں غیر سنجیدہ قیادت رکاوٹ ہے۔

تازہ ترین