• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں کاوربار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 154 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 154 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 

پاکستانی شیئرز بازار کا 100 انڈیکس آج 48 ہزار 147 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 409 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 3 دن کے وقفے کے بعد ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 24 ارب روپے رہی۔

کاروبار کی بندش پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 360 ہے۔

تازہ ترین