تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بغیر کارروائی کے ختم ہوگیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابرنے کہا کہ کمیٹی کو مئی کے آخر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا اور اب جون چل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس بڑھ کرفارن فنڈنگ گیٹ بن چکا، عمران خان آج غیروں کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکے۔