• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما کی قیمتی گاڑی چوری

کراچی کے علاقے منگھوپیر اجتماع گاہ روڈ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مقامی رہنما کی لگژری گاڑی چوری ہوگئی۔

پی ٹی آئی رہنما علی بادشاہ کا دعویٰ ہے کہ گاڑی میں 25 لاکھ روپے نقدی اور لائسنس یافتہ پستول بھی تھا، ملزمان کالی ڈبل کیبن میں تھے۔ ابتدائی رپورٹ منگھوپیر تھانے میں درج کرا دی۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ چوری کی گئی گاڑی کو منگھوپیر اور متصل سڑکوں سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، چوری کی گئی گاڑی کے پیچھے کالی ڈبل کیبن بھی نظر آرہی ہے۔

تازہ ترین