• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی کپڑا نہیں، عمران کہتے ہیں گھبرانا نہیں، بلاول

روٹی کپڑا نہیں، عمران کہتے ہیں گھبرانا نہیں، بلاول 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے گھر گھر معاشی تباہی کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں، کھانے کو روٹی اور پہننے کو کپڑا نہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، اگر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں 50فیصد عوام غربت کا شکار تھے، عمران خان نے حالات کو اسی نہج پر پہنچا دیا جہاں سے پیپلزپارٹی نے ملک کو نکالا تھا، گندم دستیاب مگر آٹا مہنگا، گنا موجود مگر چینی کی قیمتیں قابو سے باہر ہیں، یہ مہنگائی عمران خان کی مافیا کی سرپرستی کے نتائج نہیں تو اور کیا ہیں ؟۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو بجٹ میں تنخواہ دار اور پنشنرز سمیت عام آدمی کے ریلیف کی کوئی فکر نہیں، حکومت کا ہدف صرف جی ڈی پی کے غلط ہندسے کو درست ثابت کرنا ہے۔

تازہ ترین