• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مکمل ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہم نےایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان نےکورونا کے خلاف جس طرح جنگ لڑی اس کی معترف پوری دنیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےوزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ روزانہ 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جارہی ہیں، دسمبر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔

تازہ ترین