وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے راوی روڈ یوسی 48 اور یوسی71 پر موبائل ویکسین یونٹ کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موبائل ویکسین یونٹس کا اقدام ویکسین کی مہم کو بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موبائل یونٹس کے ذریعے صبح 8 سے شام 4 بجے تک ویکسین لگائی جائے گی۔