• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ملکی سلامتی و خودمختاری کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ملکی سلامتی اور خود مختاری کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کے بیانات پر ردِ عمل دیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ن لیگ کے غیر جمہوری اور ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ غیروں سے مراعات لینے کے چکروں میں ن لیگ ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے چلی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی سلامتی اور خود مختاری کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے سوال کرنے سے پہلے بیگم صفدر اعوان خود بتائیں انہوں نے کس کی ایما پر یہ بات کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں بھی تحریک انصاف ٹیکس فری اور عوامی بجٹ پیش کرے گی۔

تازہ ترین