• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی بہتر صورتحال کے باوجود امیتابھ بچن کی مداحوں کو وارننگ

امیتابھ بچن نے کورونا وائرس کی بہتر صورتحال ہونے کے باوجود مداحوں کو احتیاط کرنے کی وارننگ دی ہے۔ 

خیال رہے کہ امیتابھ بچن ان اسٹارز میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں، جبکہ وہ مداحوں کے لیے پیغامات بھی جاری کرتے رہتے ہیں۔ 

حال ہی میں انھوں نے کورونا وائرس سے متعلق مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ چونکہ کچھ علاقوں میں کوویڈ کی خراب صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے، لہٰذا اسے دیکھتے ہوئے مطمئن نہ ہوں۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کوویڈ سے متعلق پروٹوکول کو اپنائے رکھیں، ماسک پہنیں، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔ 


تازہ ترین