• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسیٹس یونیورسٹی ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد میں کامسیٹس یونیورسٹی ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پے اسکیل سے متعلق ملازمین کے مطالبات کو متعلقہ فورم پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

حکام کے مطابق چار ہفتوں کے اندر ملازمین کے پےاسکیل سے متعلق مطالبات کا ڈرافٹ تیار کیا جائے گا۔

مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ آج ہونے والے حادثے سے متعلق ملازمین کو ہراساں یا پریشان نہیں کیا جائے گا۔

اس میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ ملازمین مستقبل میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کریں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی موجودگی میں معاہدہ طے پایا۔

تازہ ترین